ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرحد پر واقع شیرور ٹول گیٹ سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ ٹول گیٹ کا چوکیدار ہلاک

بھٹکل سرحد پر واقع شیرور ٹول گیٹ سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ ٹول گیٹ کا چوکیدار ہلاک

Mon, 13 Dec 2021 17:37:56    S.O. News Service

بھٹکل  13 ڈسمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کی سرحد پر واقع  ٹول گیٹ سے   ایک تیز رفتار کار ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پہرہ دینے والے چوکیدار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ رات قریب دو بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ کار گوا سے کنداپور جارہی تھی، غالباً اندھیرے میں  ٹول گیٹ  کی دیوار نظر نہیں آئی جس  کے نتیجے میں تیز رفتار کار  ٹول گیٹ کی دیوار سے ٹکراگئی۔  اُسی دیوار سے لگ کر سیکوریٹی گارڈ موجود تھا، کار کی ٹکر سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت  بیندور کے رہائشی  رگھویندر میستا (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نعش   بیندور  سرکاری اسپتال   میں پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔ حادثہ میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے جسے منی پال اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

احتجاج : چوکیدار کی موت کے بعد صبح قریب نو بجے مقامی لوگوں نے ٹول گیٹ پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور   ٹول گیٹ   سیکوریٹی گارڈ کی موت کو  نیشنل ہائی وے تعمیر کرنے والی آئی آر بی کمپنی کی لاپرواہی قرار دیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ  ٹول گیٹ پر ملازمت کرنے والوں کے لئے مناسب سہولیات  نہیں ہیں نہ ہی کسی طرح کا حفاظتی بندوبست ہے ۔ احتجاجی اس بات پر بھی ناراض نظر آئے کہ  ٹول گیٹ کے ملازم کی موت  ہونے پر جب  مینجر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو  موبائل ریسیو نہیں کیا گیا نہ ہی   موت واقع ہونے پر  خبر لینے کے لئے   سامنےا ٓئے۔ احتجاجیوں نے  آئی آر بی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ  چوکیدار کی موت پر اُن کے متاثرین کو  معاوضہ دلایا جائے اور گھر کے کسی فرد کو ملازمت دی جائے۔  احتجاجیوں نے   اس دوران مینجر سمیت دیگر آفسران کو  آڑے ہاتھ لیا ۔ پولس کی مداخلت کے بعد اورمناسب  معاوضہ  سمیت  ایک فرد کو ملازمت دینے کی یقین دھانی کے بعد احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

 


Share: